تہران: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تہران - ارنا - تہران کے عوام نے فلسطین اسکوائر میں جمع ہوکر صیہونی حکومت کے جرائم اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔

غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزیوں اور اس حکومت کے مسلسل جرائم اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف تہران میں آج بروز بدھ 9 اپریل 2025، فلسطین اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ اور ان جرائم کی مذمت کی گئی۔

تہران: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تہران: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یہ اجتماع اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کی دعوت پر منعقد ہوا۔ مظاہرین نے مزاحمتی محاز کےشہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور صہیونیوں اور ان کے حامیوں کے جرائم پر اپنے غصے اور بیزاری کا اظہار کرنے کے لیے "مرگ بر امریکہ" اور "مرگ بر اسرائیل" کے نعرے لگائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .